ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نئے وزراء کیلئے نئی کاروں کی خریداری کو منظوری

نئے وزراء کیلئے نئی کاروں کی خریداری کو منظوری

Thu, 11 Aug 2016 11:56:47  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو10؍اگست(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)حال ہی میں ریاستی کابینہ میں شامل کئے گئے نئے وزراء کو وزیر اعلیٰ سدرامیا نے نئی سرکاری کاروں کی خریداری کیلئے منظوری دے دی ہے۔آج ریاستی کابینہ اجلاس میں نئے وزراء نے اپنے لئے نئی کاروں کی خریداری کیلئے تجویز منظور کروالی۔ وزیراعلیٰ سدرامیا نے ان کاروں کی خریداری کیلئے اپنی طرف سے منظوری دی۔ کاروں کی خریدای کیلئے حکومت تین کروڑ روپے خرچ کرے گی، حالانکہ یہ رقم ریاستی سرکاری خزانے پر بوجھ سے کم نہیں لیکن وزراء کی مانگ کو وزیر اعلیٰ نے نظر انداز نہیں کیا۔ ایک کار کی قیمت 19.49لاکھ روپے طے کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سدرامیا اور ریاستی حکومت نے جہاں کے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے مرحلے میں مالی پریشانیوں کا تذکرہ کیاتھا، نئے وزراء کیلئے کاروں کی خریداری کے مرحلے میں ایسی کوئی صورتحال ظاہر نہیں کی گئی۔


Share: